حیدرآباد میں قانونی مکان گرائے جانے کے خلاف محنت کش انوکھا احتجاج کرتے ہوئے درخت پر چڑھ گیا اور دہائی دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں قانونی طور پر بنائے گئے مکان کو گرائے جانے کے خلاف غریب محنت کش درخت پر چڑھ گیا اور حکام کو دہائی دی۔
محنت کش کا کہنا تھا کہ ہوٹل کی کار پارکنگ توڑنے کے بجائے بلدیہ حیدرآباد کی جانب سے اس کے قانونی گھر کو گرایا جا رہا ہے۔
احتجاج کے موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جب کہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور یقین دہانیاں کراتے ہوئے بمشکل محنت کش کو درخت سے نیچے اتروایا۔
دوسری جانب مکان گرائے جانے کے حوالے سے میئر حیدرآباد اور اینٹی انکروچمنٹ سیل انچارج رشیدہ بانو اپنا موقف دینے سے گریز کر رہے ہیں۔