لیڈی انسپکٹر نے بھارتی سیاسی رہنما کے گالوں پر تھپڑوں کی برسات کردی، ویڈیو وائرل

حیدرآباد: آندھرا پریش کے وزیر اعلیٰ کا پتلا جلانے کی کوشش کرنے والے ’جنا سینا‘ پارٹی کے رہنما کے گالوں پر لیڈی پولیس نے تھپڑوں کی برسات کردی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے جنا سینا کے سربراہ پون کلیان کےخلاف کچھ ریمارس دیے تھے، جس پر پارٹی کے رہنما اور کارکن مشتعل ہو کر احتجاج کررہے تھے۔

دوران احتجاج جنا سینا کے لیڈروں نے چیف منسٹر کا پتلا جلانے کی کوشش کی، ڈیوٹی پر مامور خاتون انسپکٹر نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا اور چلے جانے کا کہا۔

رہنمائوں کے وہاں سے نہ جانے پر خاتون انسپکٹر وہاں پہنچ گئیں اور جنا سینا کے ایک رہنما کے گالوں پر طمانچوں کی بارش کردی، جس کی ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ جناسینا کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث سری کلاہستی کے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور پارٹی کے رہنمائوں کو پولیس نے گھروں میں نظر بند کردیا تھا، مگر اس کے باجود کارکنان سڑکوں پر آگئے تھے۔