لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے مبینہ طور پر نومولود بچے کو اغواء کر لیا گیا

لاہور : لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے نو مولود کو اغواءکر لیا گیا، پولیس نے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کر دی۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عرفان اپنی اہلیہ اور چار روز کے نومولود کے ہمراہ مریدکے سے لیڈی ولنگڈن ہسپتال آیا تھا۔ عرفان کے مطابق خاتون نے خود کو آیا ظاہر کیا اور ان کے ساتھ تھی اور گزشتہ روز بچے کو ساتھ لے گئی۔

اطلاع ملنے پر تھانہ ٹبی سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خاتون کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عرفان کی اہلیہ کے ہاں مریدکے میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ۔ آپریشن کی وجہ سے عرفان کی اہلیہ کو لیڈی ولنگڈن ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔