بانی پی ٹی آئی نوازشریف اورزرداری سے کسی صورت بات نہیں کریں گے، لطیف کھوسہ

لطیف کھوسہ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نوازشریف اور زرداری سے کسی صورت بات نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ پر ڈاکہ ماراگیا، نواز شریف یاسمین راشد سےہارے ہوئے ہیں۔

معروف قانون دان نے واضح کہا کہ بانی پی ٹی آئی نوازشریف اورزرداری سےکسی صورت بات نہیں کریں گے، نوازشریف خود کو بادشاہ سلامت سمجھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سمدھی کونائب وزیراعظم اوربیٹی کو وزیراعلیٰ بنادیا، باقی سب کو کیڑے مکوڑے سمجھا جارہا ہے۔

ہتک عزت بل کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہتک عزت ایکٹ آئین اورقانون سےمتضادہے، میڈیا کا گلا گھونٹنے کی تیاری کی گئی ہے،عدالتیں ہتک عزت قانون کوکالعدم قراردیدیں گی۔

یاد رہے معروف قانون دان لطیف کھوسہ نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ انشاءاللہ بانی پی ٹی آئی ہفتہ 10دن میں جیل سے باہر آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی قانونی کیس نہیں بنایا گیا، 190ملین پاؤنڈ اور القادر ٹرسٹ کیس میں بڑا فیصلہ ہوا ہے بھٹو نے ایک سائفر راجہ بازار میں لہرایا تو اسے پھانسی دی گئی آج 45سال بعد عدالت نے بھٹو کی پھانسی کو غلط قرار دیا۔