لاہور: ملزمان نے گھر میں گھس کر ماں بیٹے اور دادی کو قتل کردیا

لاہور : نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر دو خواتین اور ایک بچے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا تہرے قتل کی واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نصیر آباد مکہ کالونی گلی نمبر دس میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تین افراد کو قتل کردیا، مقتولین میں 35سالہ روبینہ اس کا چار سالہ بیٹا ولی محمد اور خاتون کی ساس کنیز بی بی کو شدید زخمی کردیا جو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔

ملزمان نے سفاکانہ طریقے سے چھریوں کے وار کیے، واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ان کا جاننے والا تھا، ابتدائی طور پر یہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش کا آغا زکردیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔