20 سالہ نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

سسرالیوں داماد آگ

لاہور : شاد باغ میں بیس سالہ نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، معمولی جھگڑا آگ لگانے کی وجہ بنا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں ملزمان نے بیس سالہ نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ نوجوان فہد کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ورکشاپ مالک سمیت چار ملزمان نصراللہ، شہزاد، نواز اور وحید کو گرفتار کرلیا ہے، مذاق اور چھیڑخانی پر لڑکوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

حکام کا کہنا تھا کہ فہد اے سی ورکشاپ پر کام کرتا ہے، معمولی جھگڑا آگ لگانے کی وجہ بنا تاہم فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاد باغ میں نوجوان کو آگ لگانے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

مریم نواز نے زخمی نوجوان کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔