لاہور: بدلے کی خاطر سہیلی سے زیادتی کروانے والی ملزمہ گرفتار

سہیلی سے زیادتی

لاہور میں بدلے کی خاطر سہیلی سے زیادتی کروانے والی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں سہیلی سے بدلہ لینے کے لیے مبینہ طور پر شوہر سے مل کر زیادتی کروانے والی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ کو بھائی کے گھرچوبرجی سے گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اور ملزمہ فیکٹری میں ساتھ کام کرتی تھیں واقعے سے دو روز قبل دونوں میں جھگڑا ہوا تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ یاسمین نے رنجش پر شوہر علی شیر کے ساتھ مل کر زیادتی کا منصوبہ بنایا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ کا شوہر بہانے سے متاثرہ خاتون کے کوارٹر میں داخل ہوا اور اس کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔