لاہور: صوبے کے بالائی حقوں میں مون سون بارشوں کے 9ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔
ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کی صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ پڑھیں: اگلے 25 سے 45 دنوں کی ارلی وارننگ، مزید بارشیں ہوں گی، چیئرمین این ڈی ایم اے
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ خراب موسم کی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، عوام بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورت حال میں کھلے آسمان تلے ہر گز نہ جائیں۔
اس سے قبل چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر نے کہا تھا کہ اگلے 25 سے 45 دنوں کی ارلی وارننگ ہے مزید بارشیں ہوں گی
ان کا کہنا تھا کہ مون سون 2025 کے آٹھویں اور سیکنڈ لاسٹ مرحلے میں ہیں۔ 29 اگست سے 9 ستمبر تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، مزید بارشیں ہوئیں تو سیالکوٹ، نارروال اور گوجرانولہ میں دباؤ بڑھے گا۔