صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ لاہور شہر کو سیلاب سے خطرہ نہیں ہے البتہ شاہدرہ اور اس سے ملحقہ آبادیوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ دریائے چناب میں توقع سے زیادہ پانی موجود ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعےسے نمٹنےکے لئے انتظامیہ تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت طغیانی کی پیشگی اطلاع نہیں کرتا جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، راوی کے ساتھ آبادیوں سےشہریوں کا انخلا کیاگیا ہے تاکہ نقصان نہ ہو۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرین کی بروقت امداد پر متعلقہ اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے، سیالکوٹ میں موسلادھار بارش سے زیادہ تباہی ہوئی ہے پھر بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے سے صورتحال زیادہ خراب ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے، ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے آج رات شاہدرہ کے مقام سےاونچے درجے کاسیلاب گزرے گا تمام ادارےکسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تیاری مکمل رکھیں۔