لاہور: دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ، 4 افراد جاں بحق

لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں صوئےآصل روڈ پر 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں ، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا،حادثے میں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں، ریسکیو ٹیم کی جانب سے آپریشن مکمل کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق دو افراد کی شناخت رانا عبدالحنان اور ملک زین کے نام سے ہوئی تاہم جاں بحق دو افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، جیسے ہی ورثا کا معلوم ہوگا تو ان کو فوری اطلاع دے دی جائے گی۔