’کاشف عرف کاشی‘ لاہور ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو سرغنہ سمیت گرفتار

لاہور: پولیس نے کاشف عرف کاشی رابر و ڈکیت گینگ کے 04 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے وحددت کالونی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 4 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

وحددت کالونی پولیس کے مطابق گینگ کا سرغنہ کاشف عرف کاشی، ندیم، علی، ناصر گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں، ان تمام ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 50 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے 4 لاکھ روپے، 4 پستول، 30 موبائل فونز  برآمد ہوئے۔