5 سال سے مفرور انتہائی خطرناک اشتہاری گرفتار

5 سال سے مفرور انتہائی خطرناک اشتہاری گرفتار

لاہور : 5 سال سے مفرور انتہائی خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم محمد وقار نے رائے ونڈ سٹی میں میاں، بیوی کو قتل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ چوہنگ نے دو مختلف کارروائیاں کیں اور کارروائیوں میں 5 سال سے مفرور انتہائی خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔

سی سی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ملزم محمد وقار نے رائے ونڈ سٹی میں میاں، بیوی کو قتل کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم محمد وقار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر واردات کی تھی اور واردات کےبعدفرار ہوگیا تھا۔

مجرم کے سر پر ایک لاکھ انعام مقرر تھا، اس کے ساتھ رہزنی،موٹرسائیکل چھیننےکی وارداتوں میں مطلوب عمر نامی اشتہاری کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔