چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے مرکزی ملزم میاں عدنان ثناءاللہ نے خود گرفتاری دیدی

لاہور : اپر مال میں چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے مرکزی ملزم میاں عدنان ثناءاللہ نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، ملزم نے اعلی پولیس افسران کو گرفتاری پیش کی۔

ملزم عدنان ثناءاللہ نے چند روز قبل مبینہ طور پر سات افراد کے ساتھ مل کر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کی، مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ خود کو صوبائی وزیر رانا مشہود کا قریبی ساتھی کہتا ہے اور انٹرنیٹ پر اس کی اعلی شخصیات کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں۔

ملزم نے ایک اعلی پولیس افیسر کے روبرو خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم اور متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ کے درمیان صلح کے لیے معاملات طے پاچکے ہیں اسی بنا پر ملزم نے عبوری ضمانت کروانے کے بجائے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، اس کیس کے چھ نامزد ملزمان کو پہلے ہی پولیس گرفتار کرچکی ہے، جبکہ ملزمان اور متاثرہ لڑکی کے نمونے بھی ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جاچکے ہیں۔