لاہورہائیکورٹ کا 8 بجے تک عمران خان کو پیش ہونے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رات 8 بجے تک عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی تو وکیل غلام عباس نسوانہ نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ عمران خان کی میڈیکل گراؤنڈ پرحفاظتی ضمانت دائرکی ہے میڈیکل رپورٹ درخواست کےساتھ لگائی گئی ہے عمران خان کوچلنےپھرنے میں شدید دشواری ہے اس لیے عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

https://urdu.arynews.tv/imran-khans-security-bail-application-set-for-hearing-in-lhc/

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ہم یہاں بیٹھے ہیں انھیں لے آئیں قانون سب کے لیے برابر ہے اس حوالے سے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ آئی جی کو حکم دیتے ہیں وہ اپنی حفاظت میں عمران خان کو پیش کریں قانون سب کے لیے برابر ہے پہلےعمران خان سرنڈر کریں اس کے بعد کیس سنیں گے۔

وکیل نے کہا کہ زمان پارک سےیہاں تک آنےکیلئےعمران خان کو حفاظت چاہیے جس پر عدالت نے عمران خان کو 8 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی اپنی حفاظت میں عمران خان کو پیش کریں۔