لاہور: سسرالیوں نے بہو کو چھت سے نیچے پھینک دیا

لاہور سسرالیوں

لاہور : سسرالیوں نے بہو کو مبینہ طور پر تشدد کرکے چھت سے نیچے پھینک دیا، شوہر باپ کیساتھ مل کراہلیہ پرتشدد کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سسرالیوں نے بہو کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، سسر نے بہو پر تشدد کیا اور پھرچھت سے نیچے پھینک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون تشویشناک حالت میں کوٹ خواجہ سعیداسپتال منتقل کردیا ہے ، 24سالہ خاتون کی 6 سال قبل بلال خان سے شادی ہوئی تھی۔

شوہر بلال خان نشے کا عادی نکلا، باپ کیساتھ مل کراہلیہ پرتشددکرتاتھا تاہم واقعےمیں ملوث متاثرہ خاتون کے سسرعمر دراز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خاتون پرتشددکرنیوالےدیگرملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجارہےہیں۔