آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر براجمان

لاہور پنجاب فضائی آلودگی

لاہور : آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر براجمان ہے ، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور دو سو تیس ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کا راج برقرار ہے ، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور دو سو تیس ہو گیا ہے، جس کے باعث فضائی آلودگی میں بھی لاہور دنیا کے شہروں میں سر فہرست ہے۔

شارع قائداعظم پر ایئرکوالٹی 424 سے تجاوزکر گیا جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 343 ، کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 313ریکارڈ کیا گیا اور مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 400 پہنچ گیا ہے۔

لاہور میں سردی میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 10سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب حکومت نے پھر سے انسداد سموگ اقدامات کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور شہریوں کوماسک کااستعمال کرنےکی ہدایت کی ہے۔