لاہور: ہنجروال پولیس نے شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی، لاہور میں کار سوار ملزم سے 220 بوتلیں مختلف برانڈز کی بر آمد کی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہنجروال پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک کار سے شراب کی کھیپ پکڑی لی، پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا۔
اقبال ٹاؤن کے ایس پی احمد زنیر نے بتایا کہ ملزم نے گاڑی روکنے کی بجائے بھگادی پولیس نے تعاقب کر کے ملزم کو گرفتار کیا، گاڑی کی تلاشی پر شراب کی کھیپ برآمد ہوئی جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اقبال ٹاؤن کے ایس پی احمد زنیر نے مزید بتایا کہ گاڑی سے مختلف برانڈز کی 220 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔