لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پندرہویں میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو با آسانی قابو کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دی۔
زلمی 241 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز پر ڈھیر ہوگئی، زلمی کے بیٹرز نے ہدف کے تعاقب کی سر توڑ کوشش کی مگر لاہور قلندرز کی عمدہ حکمت عملی کے سبب وہ ہدف تک نہ پہنچ سکے۔
🎯 #sochnabemanahai #HBLPSL8 #QalandarHum #QalandarsCity #LQvPZ pic.twitter.com/Lif47R9ld9
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 26, 2023
صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور نے برق رفتار نصف سینچریاں بنائیں تاہم وہ جیت کے لئے ناکافی رہیں، صائم ایوب 51 اور کوہلر 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ زلمی کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
زمان خان نے2حارث اور راشد نے ایک ،1وکٹ حاصل کی۔
👑 🦅 pic.twitter.com/sDE9Aymjjv
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 26, 2023
اس سے قبل فخرزمان، عبداللہ شفیق کی جارحانہ بلے بازی کے باعث لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کا سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے، جہاں پشاور زلمی اور ہوم ٹیم لاہور قلندرز آمنے سامنے ہیں۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بناکر پی ایس ایل 8 کا سب سے بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجادیا۔
https://twitter.com/lahoreqalandars/status/1629872536916819971?s=20
فخرزمان نے پشاور زلمی کے بولرز کی خوب درگت بنائی، انہوں نے 45 گیندوں پر 96 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی شاندار اننگز میں 10 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
عبداللہ شفیق نے بھی زلمی کے بولرز کا خوب امتحان لیا اور 40 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی، میچ کے اختتامی لمحات میں سیم بلنگز نے بھی پشاور زلمی کے بولرز کی خوب پٹائی کی، انہوں نے 23 گیندوں پر 47 رنز اسکور کئے۔
See How Dug Out welcomed @imabd28 🙌👏#sochnabemanahai #HBLPSL8 #QalandarHum #QalandarsCity #LQvPZ pic.twitter.com/kFKrOE8IgH
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 26, 2023
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
🔥#sochnabemanahai #HBLPSL8 #QalandarHum #QalandarsCity #LQvPZ pic.twitter.com/Fs8wNujIGe
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 26, 2023
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور کے قائد کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ کافی اچھی ہے، راشد خان کے آنے سے مزید بہتر ہوئی، اسی لئے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کوشش کرینگے کہ 170 رنز تک جاسکے۔
🚨 TOSS UPDATE 🚨@lahoreqalandars win the toss and elect to bat first 🏏
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/mnfvTrNYN2#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvPZ pic.twitter.com/PzwdzUhQNQ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2023
پشاوز زلمی کے قائد بابراعظم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 8 میں آج ہمارا لاہور کے ساتھ پہلا میچ ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ شروع میں وکٹیں لے کر مخالف ٹیم پر دباؤ ڈالیں۔
لاہور قلندرز نے آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کی ہیں، شائی ہوپ کی جگہ سیم بیلنگز جبکہ کامران غلام کی جگہ عبداللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
زلمی نے بھی آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کیں، دسون شاناکا کی جگہ راجا پکسے، سلمان ارشد کی جگہ عثمان قادر کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز اسکواڈ: فخرزمان، مرزا طاہر بیگ، سیم بلنگز، عبداللہ شفیق، حسین طلعت، سکندر رضا، راش خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور زمان خان۔
پشاور زلمی اسکواڈ: بابراعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، راجہ پکسے، روین پاول، جیمز نیشم، وہاب ریاض، سلمان ارشاد، ارشد اقبال۔