شارجہ: لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو آخری بال پر 6 وکٹوں سے شکست دے دی، اے بی ڈیولیرز نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی، اے بی ڈیولیرز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی ٹیم نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 201 رنز کا ہدف آخری بال پر حاصل کرلیا، اے بی ڈیویلیرز اور فخر زمان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
فخر زمان 35 گیندوں پر 63 رنز بنا کر جنید خان کا شکار بنے، اے بی ڈیولیرز نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
WHAT. A. MATCH. @David_Wiese strikes the maximum and @lahoreqalandars have defeated @MultanSultans by 6 wickets at @thePSLt20
CAN ANYONE BREATHE?
Scorecard and ball-by-ball details 👉 https://t.co/ZH8588AppX #MSvLQ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/rxAL09FOyJ
— Cricingif (@_cricingif) February 22, 2019
سہیل اختر 10، سلمان بٹ 17 اور آغا سلمان 2 رنز بناسکے، جنید خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈیویلیرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا۔
EPIC MATCH! @ABdeVilliers17 and @David_Wiese break @MultanSultans‘ hearts 💔! @lahoreqalandars gun down 201 runs target on the final ball 🥁. #HBLPSL #KhelDeewanoKa #MSvLQ pic.twitter.com/TMAk2iBqjS
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2019
عمر صدیق اور جیمز ونس نے شاندار 135 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران ونس نے 41 گیندوں پر 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، شعیب ملک 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
A launchpad provided by James and Umar help Sultans post 200 runs. Qalandars need to produce early blitz to gun this one down.#HBLPSL #KhelDeewanoKa #MSvLQ pic.twitter.com/cHxjvF0Ukq
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2019
عمر صدیق نے بھی 37 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے لمن چے نے تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے ایونٹ میں صرف ایک کامیابی حاصل کی اور قلندرز کی ٹیم کے دو پوائنٹس ہیں، گزشتہ روز پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔