لاہور میں موٹر سائیکل سوار ملزم بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا۔
لاہور کے علاقے غازی آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم سبزی کی دکان پر بیٹھی بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا۔
بزرگ خاتون کے ساتھ پیش آنے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ خاتون سبزی کی دکان میں بیھٹی ہوئی ہے، دکان کی گلی سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ماسک پہنے پہلے پاس سےگزر کر گیا پھر پیدل چل کر سبزی والی دکان میں آیا اور موقع پاکر بزرگ خاتون کی دونوں کان کی بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے، ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے بیٹے ندیم بھٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔
یہ پڑھیں: کراچی میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار ملزم خاتون سے سونے کی انگوٹھی چھین کر فرار
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے الفلاح سوسائٹی میں دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار ملزم خاتون سے سونے کی انگوٹھی چھین کر فرار ہوگیا تھا۔
واردات ہوتی دیک کر گلی میں ایک نوجوان آیا تو ڈاکو نے اسلحے کے اشارے سے اسے واپس جانے کا کہا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ 30 جون کو پیش آیا، درخوست آئی ہے مقدمہ درج کیا جائے گا، فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔