شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ لائبہ خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سفید شرٹ اور بلیو جینز زیب تن کی ہوئی ہے اور ساتھ ہی وہ گولڈن رنگ کی جیولری پہنیں خصوصی پوز دے رہی ہیں۔
لائبہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شعر لکھا جس کے بول کچھ یوں ہیں۔ ’ہو کسی کی قدر ایسی عادت نہیں باقی۔‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر اور شعر کے انتخاب کی تعریف کررہے ہیں۔
لائبہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اداکارہ نے اس سے قبل بھی انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئیں تھیں۔
واضح رہے کہ لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘، کیسی تیری خود غرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی ختم ہونے والے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں فاطمہ آفندی (ہادیہ) کی بہن کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔