شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے شادی شدہ عرب شہری کے ساتھ چھپ کر شادی کرنے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ لائبہ خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کیریئر کے شروعات میں سوشل میڈیا پر میری شادی کی افواہیں پھیل گئی تھیں جس کی وجہ سے میرے والد بہت پریشان ہوگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب یا کسی دوسرے عرب ملک کے شہری سے شادی کرلی ہے اور مذکورہ شخص پہلے سے شادی شدہ ہے اور میں پیسوں کی خاطر اس کی دوسری بیوی بن گئی ہوں۔
لائبہ خان کے مطابق یہ بھی کہا گیا کہ میں نے شادی شدہ شخص سے چھپ کر شادی کی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس جھوٹی خبر کے پھیلنے کے بعد میرے والد کے دوستوں نے انہیں میسجز کیے اور میری شادی سے متعلق سوالات کرنے لگے جس سے والد پریشان ہوگئے تھے پھر انہیں بتایا گیا کہ یہ خبر جھوٹی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے والد کو سمجھایا کہ آپ میری شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں، شوبز انڈسٹری میں ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ لائبہ خان نے بہت کم عرصے میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے، وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں بھی درفشاں سلیم کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کرچکی ہیں۔