(13 اگست 2025): خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شرپسندوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے بھانہ منجیوالہ کی حدود میں پائپ لائن دھماکے سے اڑائی، انہوں نے دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔
حکام نے بتایا کہ علاقے میں شرپسندوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گیس لائن دھماکا، عمارتیں لرز اٹھیں
یاد رہے کہ 16 جولائی 2025 کو لکی مروت کے علاقے وانڈہ امیر کے قریب پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا تھا جس کے باعث سپلائی معطل ہوگئی تھی۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آدھی رات کو وانڈہ امیر اور دبک مندرہ خیل برساتی نالے کے قریب ضلع لکی مروت سے پنجاب جانے والی مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن کو دہشتگردوں نے دھماکا خیز مواد سے اڑایا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے باعث مزکورہ جگہ پر بڑا گڑا بن گیا، پائپ لائن تباہ ہونے سے ضلع سے پنجاب جانے والی گیس کی سپلائی معطل ہوگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے سے پہلے بھی دہشتگردوں نے تین مرتبہ مزکورہ مقام پر مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن اڑا چکے ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس کی بڑی نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔