لکی مروت میں پولیس کا سرچ آپریشن، متعدد مشتبہ افراد گرفتار

لکی مروت میں پولیس کا سرچ آپریشن، متعدد مشتبہ افراد گرفتار

لکی مروت(25 اگست 2025):خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائک آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتسر کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نذیر خان نے کہا کہ پولیس نے دہشتگردوں کیخلاف ضلع بھر میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف تھانوں کی حدود سے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او نذیر خان کے مطابق آپریشن دہشتگردوں، سہولت کاروں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کیا گیا، مشتبہ افراد کی سی آر وی سی سسٹم سے ویری فکیشن کی گئ۔

ڈی پی او نذیر خان نے بتایا کہ آپریشن میں سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس، البرق، بی ڈی یو، آر آر ایف، ڈی ایس بی نے حصہ لیا، ضلع بھر میں آپریشنز تسلسل سے جاری رہیں گے۔

https://urdu.arynews.tv/dir-bala-fitna-al-khawarij-5-terrorist-dead/

اس سے قبل پولیس اور سی ٹی ڈی نے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں مشترکہ فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کیا جس میں مقابلے کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او دیر بالا کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری شہید، اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن سلام کوٹ دوبندو اور ہاتن درہ کے مقام پر کیا گیا، شہید ہونے والے شہری کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی، مقامی افراد دہشت گردوں کیخلاف پولیس کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔