پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لالہ نے دل جیت لیا۔‘
اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جس فلائٹ میں سفر کررہی تھیں اسی پرواز میں اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی بھی موجود تھے۔
اشنا نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے بڑے اسٹارز کے ساتھ لوگ بہت عاجزی سے پیش آتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شاہد آفریدی نے میری حوصلہ افزائی کی اور دعاؤں سے بھی نوازا اور ہر اس شخص کے ساتھ اچھے سے پیش آئے جو ان کے پاس آیا تھا۔
On a flight with @SAfridiOfficial bhai. Hands down the biggest star in Pakistan yet so humble. Blessed me with encouragement & duas & SO gracious & kind to everyone who would come up to him, especially children.
Lala ney dil jeet liya 🇵🇰 👍— Ushna Shah (@ushnashah) January 11, 2022
اشنا شاہ نے بتایا کہ خاص طور پر بچوں کے ساتھ شاہد آفریدی کا رویہ بہت ہی اچھا تھا۔
اداکارہ نے پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ’لالہ نے دل جیت لیا۔‘ انہوں نے پوسٹ میں شاہد آفریدی کو مینشن بھی کیا۔
اداکارہ کی پوسٹ پر ایک مداح نے لکھا کہ ’آپ بھی پاکستان کا چمکتا ستارہ ہیں لیکن لالہ کی بات ہی کچھ اور ہے۔‘
U r shining star as well mam but lala has different class. @SAfridiOfficial
— CRIC – STAR (@adeelz30) January 11, 2022
ازنا شاہ نامی خاتون صارف نے لکھا کہ ’ہم آپ دونوں کے مداح ہیں۔‘کئی مداحوں نے شاہد آفریدی سے اتفاقیہ ملاقات ہونے پر اشنا شاہ کو لکی قرار دیا۔
Both u rise nd shine my dear
— IRFAN✍️T (@RatherIrshad05) January 11, 2022