بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کا نیا اسکینڈل : ایک ایئرکنڈیشنر کا ٹینڈر 220000 میں حاصل

بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی

بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف سامنے آیا، من پسندافراد نے ایک ائرکنڈیشنر کا ٹینڈر 220000 میں حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا، اےآروائی نیوز نے 80 لاکھ سے زائد کرپشن کے دستاویزی ثبوت حاصل کرلئے۔

وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی نےمن پسندافرادکوکروڑوں کامالی فائدہ پہنچایا، پیپرا رولز کے مطابق ائرکنڈیشنڈ کی خریداری پرپابندی کے باوجود 98 ائرکنڈیشنڈ کا ٹینڈر دے دیا۔

سابق وائس چانسلر نے پیپرارولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے15اےکے تحت منظوری دی اور موقف اختیارکیاگیاکہ اسپیشل سمر سیمسٹر کے لئے 98 ایئر کنڈیشنڈ کی فوری ضرورت ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسپیشل سمر سیمسٹر کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا تاہم من پسندافراد نے ایک ائرکنڈیشنر کاٹینڈر 220000میں حاصل کیا جبکہ فٹنگ اوردیگرچارجز کے ساتھ ایک ائرکنڈیشنر کےایکسٹرا چارجز 10ہزار شامل کئے گئے۔

جس کمپنی کے ائرکنڈیشنر سپلائی کئے گئے کمپنی ریٹ 153000 فی ایئر کنڈیشنر ہے ، وائس چانسلر نے مبینہ طورپراپنی مدت ملازمت میں ایکسٹینشن کے لئے ٹینڈر دیا۔

سابق وائس چانسلر نے کیٹرنگ فرم کو غیر قانونی ٹینڈر جاری کیا اور سپلائی سے اگلے روزہی من پسندافرادکو پیمنٹ بھی جاری کردی۔