انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

اسلام آباد: انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جاسکے گی اور ان اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے۔

این اے 242 کراچی سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا، این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو اور این اے 149 ملتان سے جہانگیر ترین کے کا غذات نامزدگی پر اعتراضات پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

اس کے علاقہ میانوالی این اے 89 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائےگا۔

انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے جب کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔