لاہور: سینیئر قانون دان اور رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ کے بیٹے کو نامعلوم مسلح افراد نے زخمی کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ کے بیٹے پر لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لطیف کھوسہ کے بیٹے کو بازو میں گولی لگی ہے انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔