پاکستانی عازمین حج کیلیے قربانی کوپن کا آغاز

حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ

ترجمان وزات مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کی رہائش گاہوں پر سعود ی پوسٹ کے ذریعے قربانی کوپن فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 66ہزار 847 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جس میں سے 58ہزار سرکاری حج اسکیم اور 8 ہزار 800 پرائیویٹ عازمین سعودی عرب میں موجود ہیں۔ آج 10حج پروازوں سے مزید 3ہزار 44 سرکاری عازمین حج مکہ پہنچیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ سرکاری ونجی عازمینِ کی سعودی عرب آمدکیلئےفلائٹ آپریشن21جون تک جاری رہے گا۔ 304 پاکستانی ڈاکٹرز، طبی عملے پر مشتمل حج میڈیکل مشن طبی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ مکہ، مدینہ میں مرکزی اسپتال، 9 ڈسپنسریوں، فرسٹ ایڈ ٹیمیں طبی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔

گمشدگی و بازیابی، مانیٹرنگ، حرم گائیڈز، کال سینٹر کے شعبہ جات مصروف عمل ہیں۔ مدینہ روانگی، اکاؤنٹس ، وہیل چیئرز کے شعبہ جات مصروف عمل ہیں۔ 126 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل اور 13شکایات کا ازالہ کیا گیا جب کہ 4کمیٹی کےسپرد کردی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 ہزار عازمین کی مسجدنبویﷺمیں ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہو چکی ہے۔ حرم گائیڈز نے 51ہزار سے زائدعازمین کو درست راستےکی سمت رہنمائی کی۔