اسلام آبا: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، کےپی میں امن وامان برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مسلح افواج نے ملک میں قیام امن کیلئے بےشمار قربانیاں دیں خیبرپختونخوا کی صورتحال پرایوان میں بحث ہونی چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں جا کر پناہ لی عمران خان کےپی حکومت کے وسائل استعمال کر رہا ہے پوری حکومت کا فوکس اس پر ہےکہ ان کے لیڈر کو اقتدار مل جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص اپنے سیاسی اقتدار کیلئے مذہب کا استعمال کر رہا ہے آڈیو لیکس نےحقیقی آزادی کے بیانیے کا پول کھول دیاہے کچھ لوگ اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں کے پی میں اساتذہ پر لاٹھی چارج کیاگیا جس پر بڑادکھ ہوا۔