پشاور: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم میڈیکل ٹیکنیشن ہے اور خودکو ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایف آئی اے نے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث بین الصوبائی گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم شعیب کوکوہاٹ روڈپشاورسےگرفتارکیاگیا، گرفتارملزم میڈیکل ٹیکنیشن ہےاور خود کو ڈاکٹر ظاہرکرتا تھا۔
گرفتارملزم ریکارڈیافتہ ہے اور اس کے خلاف متعددمقدمات درج تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق دھندےمیں متعددڈاکٹرزبھی ملوث ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پرائیویٹ اسپتالوں میں غیرقانونی پیوندکاری کرتےتھے، ملزم کےخلاف کارروائی متاثرہ کی شکایت پرعمل میں لائی گئی۔
ملزم کےموبائل سےمتعددموادحاصل کرلیاگیا اور ملزم کے موبائل سےڈونرز کی بھی معلومات مل گئیں ہیں۔