پی پی کی کارنر میٹنگ میں رہنما کا قیمتی موبائل فون چوری

حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ میں پارٹی رہنما اور یوسی وائس چیئرمین رحمت اللہ کا قیمتی موبائل فون چوری ہو گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن 2024 کے سلسلے میں حیدرآباد سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 60 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار جام خان شورو کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ شب ہونے والی کارنر میٹنگ میں یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارنر میٹنگ میں متعلقہ یوسی کے وائس چیئرمین رحمت اللہ بھی موجود تھے جن کا موبائل فون کسی نے چوری کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جو موبائل فون چوری ہوا ہے اس کی مالیت ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔