’امریکی شہری فوری روس سے نکل جائیں‘ اہم اعلان

امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری روس چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

یوکرین میں جنگ اور روسی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گرفتاری یا ہراساں کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر روس چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

روسی دارالحکومت ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ روس میں رہنے والے یا سفر کرنے والے شہری فوری طور پر واپس چلے جائیں۔

خطرہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شہریوں کی بےجا گرفتاریاں اور انہیں ہراساں کیا جا سکتا ہے اس لیے ممکن ہو تو روس کا سفر نہ کریں۔

سفارت خانے نے کہا کہ روسی سیکورٹی سروسز نے امریکی شہریوں کو جعلی الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے ان کے ساتھ منصفانہ اور شفاف سلوک سے انکار کیا ہے جب کہ خفیہ مقدمات میں یا قابل اعتماد ثبوت پیش کیے بغیر انہیں سزا سنائی گئی ہے۔