لبنان اسرائیلی سرحد پر اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔
اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جولائی 2006 کی جنگ کے بعد منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے دریائے لیتانی اور نام نہاد بلیو لائن کے درمیان ایک غیر فوجی زون ہونا چاہیے، جو ملک کو اسرائیل سے الگ کرتی ہے۔
اخبار کے مطابق، وزیر نے کہا کہ اسرائیل کو "تمام لبنانی علاقوں سے مکمل طور پر دستبردار ہونا چاہیے اور اپنی زمینی، سمندری اور فضائی خلاف ورزیوں کو روکنا چاہیے”۔
اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی حکام اسرائیل کو حزب اللہ سے جنگ نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں کیونکہ جنگ ہوئی تو اسرائیل کوشکست ہوسکتی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ترکیہ اور مشرقی وسطیٰ کا دورہ کرنے والے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اسرائیلی حکام کوجنگ سےبازرکھنےکی کوشش کریں گے۔
نیتن یاہو نے حزب اللہ کو وارننگ دی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ میرا مشورہ ہے حزب اللہ وہ سیکھے جو حماس نے حالیہ مہینوں میں سیکھا ہے کوئی دہشت گرد محفوظ نہیں ہے۔‘