کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران لیوکارٹر نے ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے مار کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
بائیں ہاتھ کے بیٹسمین لیوکارٹر 6 گیندوں پر لگاتار 6 چھکے مارنے والے پہلی کیوی بیٹسمین بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ سپر اسمیش ٹورنامنٹ میں انجام دیا جہاں اننگز کے 16 ویں اوورز میں لیوکار نے 6 بار گیند کو باؤنڈری کے پار اچھالا۔
حیران کن طور پر بیٹسمین نے تمام چھکے لیگ اسٹمپ پر جڑے، انہوں نے اسپنر اینٹون ڈیوکچ کی خوب درگت بنائی اور ٹیم کے مجموعے کو 220 تک پہنچایا۔
https://www.youtube.com/watch?v=X8XNfkgxus4
لیکارٹر نے 29 گیندوں پر 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
وہ ٹی ٹوئنٹی میں لگاتار 6 چھکے جڑنے والے چوتھے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل یوراج سنگھ، روزوائیٹلی اور حضرت اللہ زازئی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔