سوشل میڈیا پر آئے روز نئی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی ریاست مدھیہ پریش کے چھتر پور ضلع سے سامنے آئی جس میں تیندوے نے گھر میں گھس کر پالتو کتے پر حملہ کردیا۔
مذکورہ ویڈیو کو بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر پروین کاسوان نے شیئر کیا جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پالتو کتا گیٹ کے پاس کھڑا کسی چیز پر بھونک رہا ہے چند ہی سیکنڈ میں کتا وہاں سے بھاگ جاتا ہے۔
تھوڑی دیر بعد ہی ایک تیندوا دروازے کے اوپر سے صحن میں چھلانگ لگاتا ہے اور کتے کا پیچھا کرتا ہے اگلے ہی چند لمحوں میں تیندوا کتے کو دبوچ کر دوبارہ گیٹ پر چھلانگ لگا کر اسے لے جاتا ہے۔
This is unusual sight for some. But in many regions including hilly areas Leopards usually hunt dogs. So local people keep a iron collar over their pets. Which save them.
Also in many regions stray dogs are huge trouble for leopards. One example from Reddit. pic.twitter.com/YFErLiD1VQ
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) December 24, 2021
یہ ویڈیو گزشتہ روز اپ لوڈ کی گئی جسے اب تک ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین اس پر حیرانی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں پروین کاسوان نے بتایا کہ ’کچھ لوگوں کے لیے یہ غیرمعمولی واقعہ ہے لیکن پہاڑی علاقوں سمیت کئی علاقوں میں تیندوے عموماً کتوں کا شکار کرتے ہیں، اسی لیے مقامی لوگ اپنے پالتو جانوروں پر لوہے کا کالر لگاتے ہیں جو ان کو بچاتے ہیں۔