اسلام آباد میں رات گئے چیتے کا مٹر گشت، ویڈیو دیکھیں

اسلام آباد: شہرِ اقتدار میں واقع مارگلہ ہلز میں رات کے وقت چیتے نے گشت کیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

چیئرمین سینٹرل فلم بورڈ، انفارمیشن منسٹری کے ڈائریکٹر دانیال گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیتے کے مٹر گشت کی ویڈیو شیئر کی۔

انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’’ایک عام چیتا 30 اکتوبر 2019 کو مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں گشت کرتا دیکھا گیا‘‘۔ دنیال گیلانی نے بتایا کہ انہیں مذکورہ ویڈیو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے موصول ہوئی۔

یاد رہے کہ مارگلہ ہل نیشنل پارک ہمالیہ کے دامن میں واقع ایک خوبصورت پارک ہے۔ یہاں شکر پڑیاں پارک اور کئی دیگر سیاحتی مقامات بھی موجود ہیں۔ قدرتی پارک میں کئی اقسام کے جانور اور پرندے پائے جاتے ہیں جبکہ بندروں کی کثیر تعداد آنے والے سیاحوں کو عام طور نظر آتی رہتی ہے۔