روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ اگر نیٹو یوکرین میں تنازع کو منجمد نہیں کرنا چاہتا تو اسے لڑنے دیں۔
روس کی خبر رساں ایجنسی TASS کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین میں تنازع کو منجمد کرنے کی مخالفت کی تو فوجی اتحاد جنگ جاری رکھ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر نیٹو کے چیف اسٹولٹن بیگ (فوجی اتحاد کے سربراہ) کے منہ سے ایک بار پھر نکلتا ہے کہ وہ یوکرین میں تنازع کو منجمد کرنے کے خلاف ہیں تو وہ لڑنا چاہتے ہیں ٹھیک ہے، انہیں لڑنے دو۔
انہوں نے کہا کہ ہم یوکرین کے ارد گرد کی صورتحال میں نیٹو کے اہداف کو طویل عرصے سے سمجھ چکے ہیں یہ اہداف بغاوت کے بعد کئی سالوں تک تشکیل پاتے رہے اب نیٹو ان کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
پیر کو جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا تھا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ یہ جنگ ختم ہو لیکن منصفانہ امن کا مطلب تنازع کو منجمد کرنا اور روس کی طرف سے طے شدہ معاہدے کو قبول کرنا نہیں ہو سکتا۔