کنٹینرلگانے والے حالات کی سنگینی سے نا واقف ہیں، شیخ رشید

شیخ رشید الیکشن

لاہور : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کنٹینرلگانے والے حالات کی سنگینی سے نا واقف ہیں , مل بیٹھیں الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دستور ایونیو پر کنٹینرلگانے والے حالات کی سنگینی سے نا واقف ہیں، نومبر تو اہم ہے ہی پہلے 10 دن بھی کم نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رضاشاہ پہلوی بھی طاقت استعمال نہیں کرسکاآپ کس باغ کی مولی ہیں، راناثنااللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کرلیا ہے، مل بیٹھیں الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم، آج شام 4 بجے پریس کانفرس کروں گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کرپٹ ترین انسان ہے، آصف خان کی معطلی ختم کر کے میرے لیے راولپنڈی بھیجاگیاہے، آصف خان کی اربوں روپے کی کرپشن کےثبوت بھیج رہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین حبیب الرحمان گیلانی، ایف آئی اے ، اینٹی کرپشن کو ثبوت اور درخواست بھیج رہا ہوں، لانگ مارچ جتنی دیر چاہے پنڈی کا مہمان ہوگا۔