تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ کے نئے 9 ایڈیشنل ججز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری شبیر اسماعیل اورمشکور حسین کی تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

فیصلے میں عدالت نے نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کےذریعےنا اہلی کی معیاد5سال کرنےکااقدام چیلنج کیا گیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال مقرر کی گئی، سپریم کورٹ پہلے ہی 62 ون ایف کی تشریح کر چکی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ، استدعا ہے نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔