چھوٹو گینگ کے مرکزی ملزم غلام رسول سمیت 14 ملزمان کی 6 ، 6 مرتبہ سزائے موت برقرار

مقدمات جلد نمٹانے کیلیے ٹائم لائن تشکیل

ملتان: چھوٹو گینگ کے مرکزی ملزم غلام رسول سمیت 14 ملزمان کی 6 ، 6 مرتبہ سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے 6 ملزمان کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے ملتان بینچ میں چھ پولیس اہلکاروں کو شہید اور درجنوں کویرغمال اورزخمی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس صداقت علی خان اورجسٹس شہرام سرور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، فیصلے میں سرغنہ چھوٹو گینگ غلام رسول عرف چھوٹوسمیت گیارہ ملزمان کی سزائےموت برقراررکھی۔

عدالت نے آٹھ ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا، ملزمان کوماتحت عدالت نےسزائےموت سنائی تھی ، جس کے بعد ملزمان نےماتحت عدالت کےفیصلے کے خلاف لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ میں اپیل کی تھی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ فیصلہ6پولیس اہلکاروں کوشہید،7کوزخمی،21کویرغمال بنانےکےجرم میں سنایاگیا، : ایس ایچ او اور دیگر پولیس ملازمین کی شہادت اور اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا اور مقدمہ کااندراج تھانہ بنگلہ اچھامیں پولیس کی مدعیت میں کیا گیا تھا۔