لیاقت پور: پنجاب کے شہر لیاقت پور میں سفاک باپ نے چوری کی شکایت پر بیٹے کو جانوروں کی طرح باندھ دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لیاقت پور کے علاقے ترنڈہ محمد پناہ میں بے رحم باپ نے بیٹے پر انسانیت سوز تشدد کیا اور مرحلے داروں کی چوری کی شکایت پر بیٹے کو جانوروں کی طرح باندھ دیا۔
زنجیروں میں جکڑے اور رسیوں سے بندھے نوجوان کی فوٹیج سامنے آگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی چیخ و پکار پر ہمسایوں نے دیوریں پھلانگ کر لڑکے کو بازیاب کروایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکپتن میں سفاک بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں بوڑھے باپ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کا بتانا تھا کہ نافرمان بیٹے نے ساتھی کے ہمراہ ناصرف باپ کو مارا پیٹا بلکہ گھر میں گھس کر لوٹ مار بھی کی تھی۔
بعد ازاں پولیس نے تشدد کرنے والے بیٹے اور ساتھی کو گرفتار کرلیا تھا، ڈی پی او پاکپتن طارق ولائیت متاثرہ بزرگ کے گھر پہنچے، انہیں گلے سے لگایا اور انصاف کا یقین دلایا تھا۔