سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار دے دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7رکنی  بینچ نے 6 ایک سے فیصلہ سناتے ہوئے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کو کالعدم قرار دیا۔

اس فیصلے کے بعد نوازشریف اور جہانگیر ترین 2024کےانتخابات کےلئے اہل ہوگئے۔ قومی اسمبلی سے منظور قانون کے مطابق نااہلی اب5سال ہوگی۔

سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کیس کا فیصلہ اوور رول کر دیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے فیصلے سے اختلاف کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق آرٹیکل 62 ون ایف کو آئین سے الگ کر کے اکیلا نہیں پڑھا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ 5 جنوری 2024 کو محفوظ کیا تھا۔