کراچی میں ہلکی دھند کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک، صبح اور رات میں ہلکی دھند ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری تک جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فی صد ہے، فضائی معیار غیر صحت بخش ہے، اور آلودگی کے ذرات کی شرح 199 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج تیسرے نمبر پر آیا ہے، طبی ماہرین اس حالت میں مشورہ دیتے ہیں کہ شہری ماسک کا استعمال کریں۔