محمد صلاح بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

محمد صلاح

سپر اسٹار مصری فٹبالر محمد صلاح نے بھی مظلوم فلسطنیوں کے حق میں آواز بلند کردی۔

مصر کے معروف فٹبالر محمد صلاح نے اسرائیلی بربریت پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ قتل و غارت بند ہونی چاہیے، الاہلی اسپتال پر ہونے والے حملے کے مناظر دل دہلا دینے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کی زندگیاں مقدس ہیں ان کا تحفظ ہونا چاہیے۔

مصری فٹبالر نے کہا کہ ایسے وقت میں بات کرنا آسان نہیں ہوتا ہے، غزہ کے لوگوں کو خوراک، پانی، دوائیوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار ہو گئی ہے جبکہ اسرائیلی بربریت میں بچوں اور عورتوں سمیت اب تک 13 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے۔

غزہ کے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ میں دو گھروں پر اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے بمباری کی گئی، ایک واقعے میں 27 اور دوسرے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے۔