کراچی : ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں ترمیم نہیں کی گئی، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسم گرما میں شہر قائد میں ہونے والی بار بار بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات پر ترجمان کے الیکٹرک نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شہر قائد میں لکود شیڈنگ کے شیڈول یا دورانیئے میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی ہےاس کی مکمل اور تمام تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے، مینٹنس شٹ ڈاؤن اور علاقائی فالٹز کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں ہے۔