کراچی میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں ایک اور نوجوان جان گنوا بیٹھا۔
پولیس کے مطابق کرکٹ میچ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
یکم اگست کو مبینہ ٹاؤن میں عبدالرزاق کا 2 بھائیوں سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد بھائیوں نے گھر کے سامنے بیٹھے عبدالرزاق پر فائرنگ کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سالہ عبدالرزاق کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیرعلاج رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملا۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے بھائی عدنان اور عثمان مفرور ہیں جنہیں پکڑنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
ایسے ہی پاکپتن میں واقعہ پیش آیا تھا جس میں میچ کے دوران تلخ کلامی پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔
پاکپتن کے نواہی گاؤں 27ایس پی کرکٹ کھیلتے نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔