پنجاب میں 31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت متعدد شہریوں میں 9 اگست سے 31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تین اگست کے لاک ڈاؤن حکم نامے میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے تحت ترمیم شدہ لاک ڈاؤن آرڈر 9 اگست سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں ہوگا، منتخب اضلاع میں 9 اگست سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

نویفکیشن کے مطابق آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات تین سو افراد کے ساتھ رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذہبی، ثقافتی اور دیگر تقریبات انڈور منعقد کرنے پر پابندی ہوگی جب کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نئے ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔