لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کارڈف میں جو کارکردگی رہی ٹیم اس سے کئی بہتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے پیغام کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں ان کا کہنا ہے کہ کارڈف میں برا دن تھا لارڈز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دوسرے ون ڈے میں مداح حوصلہ بڑھانے کے لیے میدان میں آئیں گے۔
فاسٹ بولر نے بتایا کہ جب بھی میچ میں برا کھیلیں تو سب اکٹھے ہوکر غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں، کوچز اور اینالسٹ کی مدد سے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھائیں۔
On his previous visit to Lord’s, @iShaheenAfridi recorded career-best figures of 6-35. Today, he previews the second #ENGvPAK ODI as Pakistan aims to bounce back in the series.#BackTheBoysInGreen | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/v0ayou0j3F
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 9, 2021
انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ ہم لارڈز میں کم بیک کریں گے اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، لارڈز کے میدان میں ہماری حالیہ کارکردگی بہتر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل لارڈز میں کھیلا جائے گا۔