بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شادی سے انکار کرنے پر سفاک ملزم نے نچلی ذات سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا چہرہ بگاڑ دیا۔
پولیس کے مطابق ضلع لکھیم پور کھیری میں شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر ملزم نے طیش میں آ کر لڑکی کے چہرے پر گرم لوہے سے اپنا نام لکھ دیا۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی جس سے میں نے انکار کیا تھا، ملزم نے غصے میں آ کر میرا ہاتھ پکڑا اور گرم لوہے گال پر اپنا نام لکھا تا کہ وہ مجھے زندگی بھر یاد رہے۔
اس نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے کہا ’اگر تم مجھ سے شادی نہیں کر سکتی تو میں تمہیں کسی اور کا بھی ہونے نہیں دوں گا‘۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق واقعے کے وقت میں درد سے چیختی رہی لیکن کسی نے میری مدد نہیں کی، ملزم کے اہل خانہ نے بھی اُسے سپورٹ کیا تھا، میں بہت مشکل سے وہاں سے جان بچا کر فرار ہوئی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد سفاک ملزم کی تلاش شروع کر دی۔